کراچی ،دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ،پولیس اور رینجرز کی مشترکہ مشقیں،سول ڈیفنس ،ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی کے سیکورٹی ادارے ،محکمہ فائر بریگیڈ ،محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا

منگل 12 نومبر 2013 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2013ء) پاک فوج ،سندھ پولیس ، رینجرز اور دیگر اداروں نے منگل کو ڈیفنس میں واقع مقامی کرکٹ اسٹیڈیم میں دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مشقیں کیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں میں پاک فوج ،پولیس ،رینجرز ،سول ڈیفنس ،ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی کے سیکورٹی ادارے ،محکمہ فائر بریگیڈ ،محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا ۔اس مشق میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور دہشت گردی کے واقعہ پر قابوپانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد تمام اداروں میں دہشت گردی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔