پنجاب: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، تعداد 1694 ہو گئی

بدھ 13 نومبر 2013 12:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13نومبر 2013ء) ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ، پنجاب میں مجموعی تعداد سولہ سو چورانوے 1694 ہو گئی۔

(جاری ہے)

موسم کی تبدیلی ساتھ ہی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ، زیادہ مریضوں کی تعداد لاہور میں ہے جبکہ راولپنڈی دوسرے نمبر پر ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر ستتر 77 مریض سامنے آئے جن میں اکتالیس 41 کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ تیتس 33 مریض راولپنڈی کے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم مزید سرد ہو گا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :