اوباما بددیانت اور ناقابل اعتبار ہیں، امریکی صدر کی مقبولیت کم ہونے لگی ، اوبامہ کی مقبولیت کا گراف 49 فیصد سے 43 فیصد پر آ گیا ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ ،سروے میں لوگوں کی صدر اوبامہ کی جانب سے صحت کے شعبے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر شدید تنقید

بدھ 13 نومبر 2013 13:43

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13نومبر 2013ء) امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے میں بیشتر امریکی شہریوں نے اوبامہ کو بددیانت اور ناقابل اعتبار قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ایک امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے کے اعدادوشمار کے مطابق چون فیصد امریکی شہری صدر اوبامہ کے جانب سے کئے گئے متعدد اقدامات کے خلاف ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اوبامہ کی مقبولیت کا گراف 49 فیصد سے 43 فیصد پر آ گیا ہے سروے میں لوگوں نے صدر اوبامہ کی جانب سے صحت کے شعبے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی شدید تنقید کی ہے جبکہ سروے میں شریک 48 فیصد افراد کا موقف ہے کہ صدر اوباما امریکی عوام سے دھوکہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :