دنیا کا طویل عمر507سالہ گھونگا حادثاتی طور پر ہلاک

ہفتہ 16 نومبر 2013 15:49

بنگور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2013ء) لندن میں دنیا کا طویل عمر گھونگا تحقیق کے دوران 507 سال کی عمر میں حادثاتی طور پر ہلاک ہوگیا۔لندن کے شہر بنگور میں نجی یونیورسٹی کے زیراہتمام سائنسدانوں کی ٹیم منگ نامی سمندری گھونگے کی عمر جاننے کیلئے تحقیق کررہی تھی کہ گھونگے کا خول غلط طریقے سے کھل گیا جس کے نتیجے میں گھونگے کی موت واقع ہوگئی اس گھونگے کا نام منگ رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تحقیق سے انکشاف ہوا کہ منگ کی پیدائش 1490کی تھی اور یہ دنیا کا سب سے طویل عمر جانور تھا۔ منگ کو 2007میں ڈنمارک کے ساحلی کنارے سے اٹھایا گیا تھا۔ اس قبل طویل عمر جانور ادواتیا نامی کچھوا تھا۔ جو 2006 میں 255سال کی عمر میں چل بسا تھا۔

متعلقہ عنوان :