پاکستان پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوششیں کر رہا ہے ، سید نیئر حسین بخاری ،پائیدار معاشی ترقی اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، اجلاس سے خطاب

ہفتہ 16 نومبر 2013 18:32

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2013ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور بین الپارلیمانی یونین کے مشترکہ اجلاس میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کرتے وقت معاشی ترقی اور پائیدار معاشی استحکام پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کے میلینیئم ترقیاتی اہداف کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں پاکستان جیسے ممالک کا حوالہ دیا جن کو خصوصی حالات و واقعات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی بالخصوص امیر و غریب طبقات کے درمیان تفاوت کے خاتمے، ملک کے مختلف شعبوں میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستانی وفد میں سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر الیاس بلور، سینیٹر بابر غوری، اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :