ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی کامیابی عوامی تعاون پر منحصر ہے،یاسین سوہل

اتوار 17 نومبر 2013 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2013ء) اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یاسین سوہل اور لبنی فیصل نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات عوامی تعاون کے بغیرممکن نہیں کیونکہ اس مہم کی کامیابی کا انحصار شہریو ں کی طر ف سے صفائی کے اصولوں کی پاسداری اورڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر پر مکمل عملدر آمدسے ہی ممکن ہے-انہوں نے یہ بات ریونیو لینڈ ریکار ڈ تحصیل کینٹ کے دفاتر ،اتوار بازاروالٹن،قینچی امر سدھو اور صدر کے مختلف علاقوں کے انسداد ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ سرویلنس ،سپرے اور آگاہی مہم کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی -ڈی ڈی او ہیلتھ (کینٹ) ڈاکٹر محمد افضل خان،انٹامالوجسٹ ،انوائر منٹ انسپکٹرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز،پٹرولنگ سٹاف اور محکمہ صحت ،والٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیمیں ان کے ہمراہ تھیں-چوہدری محمد یاسین سوہل اور لبنی فیصل نے اس موقع پر لوگوں کو صفائی کے اصولوں اور ڈینگی سے بچاؤ و حفاظت کی تدابیر سے آگاہ کیا ،پمفلٹس اور ڈینگی کٹس تقسیم کیں -اراکین اسمبلی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے گھروں میں ان کے اہل خانہ سے بھی ملے اور ان میں ڈینگی کٹس تقسیم کی-ایم پی اے یاسین سوہل نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے امور میں غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکار وں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کے سد باب کیلئے جاری صفائی و آگاہی مہم میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے اور نوٹس و چالان کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کی جا رہی ہیں-اس موقع پر انسداد ڈینگی ٹیموں کے 250افراد پر مشتمل ورک فورس نے غوثیہ کالونی ،صدر،والٹن و کینٹ کے مختلف علاقوں میں ریڈ الرٹ اور ہائی رسک مقامات پر سویپ اپ کاروائی کی -

متعلقہ عنوان :