رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شہری غلام حیدر قتل کیس میں ملزم شہزاد مسیح کا بیان قلمبند کرلیا گیا ،ملزم کا صحت جرم سے انکار

پیر 18 نومبر 2013 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2013ء) رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شہری غلام حیدر قتل کیس میں ملزم شہزاد مسیح کا بیان قلمبند کرلیا گیا ۔ملزم نے اپنا بیان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج بشیر احمد کھوسہ کے روبرو قلمبند کروایا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غلام حیدر کو جان بوجھ کر قتل نہیں کیا ۔جبکہ اپنے حق میں چند گواہ بھی پیش کرنا چاہتا ہوں ۔عدالت نے اگلی سماعت میں ملزم کی جانب سے گواہوں کو طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ رینجرز اہلکار شہزاد مسیح نے 6جون 2013کو شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود میں نہ رکنے پر مبینہ طور پر غلام حیدر کو قتل کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :