پنجاب:مزید 52 افراد ڈینگی کا شکار،مجموعی تعداد 1987 ہو گئی

منگل 19 نومبر 2013 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19نومبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ،مزید باون افراد خطرناک مچھر کا نشانہ بن گئے۔

(جاری ہے)

موسم سرد ہونے کے باوجود پنجاب میں ڈینگی کے حملے کم نہ ہو سکے،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 52 نئے مریض سامنے آ گئے جن میں 39 افراد لاہور میں ڈینگی کا شکار ہوئے۔اس طرح پنجاب میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1987 ہو گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو ڈینگی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونا ہو گا اور اپنے گھروں کو ڈینگی سے پاک رکھنے کیلئے خود سے اقدامات کرنے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :