کوئٹہ میں ڈاکٹر عبدالمناف کا دو ماہ بعد بھی سراغ نہ مل سکا ، ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کر دیا ،ڈاکٹروں کے نہ ہونے سے کوئٹہ شہر اوردور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا

منگل 19 نومبر 2013 17:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19نومبر 2013ء) سینئر ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو دو ماہ بعد بھی بازیاب نہ کرایاجاسکا، ان کی عدم بازیابی کیخلاف کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے اوپی ڈی کے جزوی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری تھا ، اب ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ماہر امراض قلب مناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے جاری احتجا ج کو وسعت دیتے ہوئے ہسپتالوں میں او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔ڈاکٹروں کے نہ ہونے سے کوئٹہ شہر اوردور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔