ڈینگی کے خلاف مہم کے موجودہ مرحلے میں پہلے سے زیادہ تندہی سے کام کریں‘ صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن و خزانہ ، ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو ادویات وتشخیصی سہولتیں بلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

منگل 19 نومبر 2013 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2013ء) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے خلاف آگاہی مہم کے موجودہ مرحلے پہلے سے زیادہ تندہی و سر گرمی سے کردار اداکریں‘ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں ادویات وتشخیصی سہولتیں بلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہیں اوران سہولتوں کی روزانہ کی بنیادپر صوبائی وزراء و دیگرعوامی نمائندے مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

پارٹی ورکرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ڈینگی طبی مسئلے کی بجائے سماجی مسئلہ ہے ا ور اکثر ممالک کی حکومتوں نے ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے موثر اوربروقت اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ رائے عامہ کو بھی بیدار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بھی عوام کے تعاون اورشمولیت سے ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روک لیں گے جبکہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب نے تمام ممکنہ وسائل مہیاکیے ہیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم نے بھرپور کاوشیں کیں اور ڈینگی کے خلاف یہ جنگ اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی ۔ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے نوجوانوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کی جائے تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :