میرپور شہر میں اینٹی ڈینگی سپرے شروع ،بلدیہ کے عملے نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں اینٹی ڈینگی سپرے کیا

بدھ 20 نومبر 2013 13:41

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20نومبر 2013ء) میرپور شہر میں اینٹی ڈینگی سپرے شروع ،بلدیہ کے عملے نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں اینٹی ڈینگی سپرے کیا ۔شہریوں کا جانب سے خوشی کااظہار ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین کی خصوصی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن غلام رسول نے شہر مین اینٹی ڈینگی سپرے کرانا شروع کردیا ۔

عملہ بلدیہ نے گزشتہ روز کی طرح آج بھی شہر کے مختلف مقامات جن میں کلیال ،کھمبال ،ڈی ون ،علامہ اقبال روڈ ،چوک شہیداں اور دیگر علاقوں نے اینٹی ڈینگی وائرس سپرے کیا اس سپرے کو پورے شہر اور گردونواح کے علاقوں میں کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

شہریوں جن میں شیخ پرویز برکت سابق صدر پریس کلب ،چوہدری عدالت خان ،راجہ قربان حسین ،عبدالشکور کھوکھر ،عبدالغفور کھوکھر ،راجہ ابرار حسین ،اکرام مرزا ،پاپا افتخار ،شیخ ظفراقبال ،شیخ امجد محمود ،عبدالرؤف ،چوہدری شوکت محمود نے بلدیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اطمینان کااظہار کیا اور کہاکہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے حکومت آزادکشمیر کو بروقت اقدامات اُٹھانے چاہیں کیونکہ یہ ایک خطرناک وائرس سے ہے جس سے انسانی زندگی کوشدید خطرناک لاحق ہوتے ہیں ان راہنماؤں نے کہاکہ ہم حکومت اور میونسپل کارپوریشن کے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بلدیہ اس سلسلہ کوجاری رکھے گا -

متعلقہ عنوان :