بھارت کی 60 کروڑ سے زائد آبادی رفع حاجت کے لئے ٹائلٹ جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ،عالمی بینک ، رفع حاجت کے لئے کھلی جگہ استعمال کرنے سے گندگی کے باعث بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں ، رپورٹ

بدھ 20 نومبر 2013 15:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20نومبر 2013ء) عالمی بینک نے کہا ہے کہ بھارت کی 60 کروڑ سے زائد آبادی رفع حاجت کے لئے ٹائلٹ جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

بیت الخلا کے عالمی دن کے موقع پر اپنی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 2 ارب5 کروڑ ایسے افراد موجود ہیں جن کوبیت الخلا کی سہولت حاصل نہیں اور وہ رفع حاجت کیلئے کھیتوں، جنگلوں اور کھلے میدان استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ بھارت کی 53 فیصد آبادی یعنی 60 کروڑ سے زائد افراد ٹائلٹ کی سہولت سے ہی محروم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رفع حاجت کے لئے کھلی جگہ استعمال کرنے سے گندگی کے باعث بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن سے زیادہ تر بچے متاثر ہوتے ہیں، عوام کو ٹائلٹ کی سہولت فراہم کرکے ان بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے -

متعلقہ عنوان :