پنجاب میں ڈینگی وائر س نے مزید 3 مریضوں کی جان لے لی

بدھ 20 نومبر 2013 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2013ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس نے تین مریضوں کی جان لے لی۔ صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

(جاری ہے)

ان میں 37 سالہ وینا جان، 17 سالہ نعمان اور 36 سالہ ناظمہ شامل ہیں۔ ڈینگی وائرس نے سب سے زیادہ لاہور اور راولپنڈی کو متاثر کیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 59 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ عنوان :