مارچ سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے سے صوبہ کے کئی اضلاع انتخابی عمل سے محروم رہ جائیں گے،وزیرصحت خیبرپختونخوا،23نومبرکو پشاور میں نیٹو سپلائی کے خلاف بڑا سیاسی جلسہ ہوگا، بندش کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا،شوکت یوسفزئی

جمعرات 21 نومبر 2013 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2013ء) وزیر صحت خیبر پختونخواشوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مارچ سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے سے صوبہ کے کئی اضلاع انتخابی عمل سے محروم رہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

پشاورمیں میڈیاسے بات چیت رکتے ہوئے صوبائی وزیر صحت شوکت یوسف زئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے موزوں مہینہ اپریل ہے۔ اگر مارچ سے قبل بلدیاتی انتخابات کرائے جاتے ہیں تو اس سے صوبہ کے کئی بالائی اضلاع انتخابی عمل سے محروم رہ جائیں گے۔ جس سے بالائی علاقوں میں مارچ تک برف باری کا سلسلہ جاری رہنا ہے۔ شوکت یوسف زئی کے مطابق 23 نومبرکو پشاور میں نیٹو سپلائی کے خلاف بڑا سیاسی جلسہ ہوگاجس میں نیٹو سپلائی کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔