حکومت معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی سماجی و اقتصادی بہتری کو اولین ترجیح دیتی ہے ، صدر ممنون حسین ،عوام کو سماجی اور اقتصادی طور پر مستحکم بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئر مین سے گفتگو

جمعرات 21 نومبر 2013 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2013ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے عوام بالخصوص معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی سماجی و اقتصادی بہتری کو اولین ترجیح دیتی ہے وہ جمعرات کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین محمد انور بیگ سے ایوان صدر میں گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور عوام کو سماجی اور اقتصادی طور پر مستحکم بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :