ملک سے ٹی بی کے خاتمے کیلئے مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے وزیرمملکت برائے ہاؤسنگ اینڈورکس سردار آصف نکئی کا قصور میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 24 مارچ 2007 18:30

پتوکی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007) موجودہ حکومت ملک سے ٹی بی کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے اس مرض میں مبتلا مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے ان خیالات کاظہار وزیرمملکت برائے ہاؤسنگ اینڈورکس سردار محمد آصف نکئی نے گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں محکمہ صحت ضلع قصور کے تعاون سے ٹی بی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک بڑی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ غربت جہالت بڑھتی ہوئی آبادی گندگی مناسب خوراک کیکمی ناحق اورز ملاوٹ شدہ غذا مسائل کی زیادتی اور وسائل کی کمی اس کا سبب ہیں اور موجودہ حکومت عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ملکر اس مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کررہی ہے انھوں نے کہاکہ گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی ضلع قصور کا واحد اور منفرد مرکز ہے اور اس ادارے میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرکے مثالی مرکز بنا دیا جائے گا تقریب سے ایم پی اے اور دیگر کئی رہنماؤں اور ڈاکٹروں نے بھی خطاب کیا ۔