پنجاب: ڈینگی کے حملے جاری،مزید چھیالیس افراد موذی مرض کا شکار

ہفتہ 23 نومبر 2013 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23نومبر 2013ء) بدلتا موسم بھی ڈینگی کا کچھ نہ بگاڑ سکا،لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈینگی بخار کا زور نہ ٹوٹا، لاہور میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں لاہور میں تینتس افراد، راولپنڈی میں نو، بہاولپور، شیخوپورہ اور اسلام آباد میں ایک ایک شخص ڈینگی کا شکار ہوا۔محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم ضرور بدل گیا ہے مگر ٹمپریچر اتنا کم نہیں ہوا کہ مچھر مرے،جیسے ہی ٹمپریچر میں مزید کمی ہو گی مچھر مرنے سے ڈینگی کا زور بھی ٹوٹ جائے گا۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے عوام بھی اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :