خیبر ایجنسی کے ایک نجی سکول سے دہشتگردوں نے 11 اساتذہ کو اغوا کرلیا ، اساتذہ نے حالیہ پولیو مہم کے دوران سکول کے طلبا کو پولیو کے قطرے پلائے تھے،تمام افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں ، انتظامیہ کا موقف

ہفتہ 23 نومبر 2013 15:19

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23نومبر 2013ء) خیبر ایجنسی کے ایک نجی سکول سے دہشتگردوں نے 11 اساتذہ کو اغوا کرلیا ۔ اساتذہ نے حالیہ پولیو مہم کے دوران سکول کے طلبا کو پولیو کے قطرے پلائے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ سپاہ سے دہشتگردوں نے نجی سکول کے 11 استاتذہ کو اغوا کرلیا دہشتگردوں نے اساتذہ کو اس لئے اغوا کیا انھوں نے حالیہ انسداد پولیو مہم میں اپنے سکول کے طلبا کو پولیو کے قطرے پلائے تھے جس کی وجہ سے ان تمام اساتذہ کو اغوا کیا گیا ہے اغوا ہونے والے تمام اساتذہ کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تمام افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پولیو ٹیموں کو اس سے پہلے بھی خیبرایجنسی میں میں نشانہ بنایا گیا ہیں۔ خیبرایجنسی میں رواں سال پولیو کے سولہ کیسز کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :