صحت مندافرادکی یادداشت بہترہوتی ہے،نئی تحقیق

ہفتہ 23 نومبر 2013 17:00

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23نومبر 2013ء)نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ صحت مندافرادکی یادداشت بھی بہترہوتی ہے ۔امریکہ میں ہونے والی تحقیق میں 19سے 94 سال کی عمر کے چودہ سو افراد کو شامل کیا گیا۔ان افرادسے ورزش کرانے کے بعد یادداشت کا امتحان لیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ صحت مند افراد کی نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ سوچ بھی مثبت ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق کسی بھی شخص کے دل کی صحت کی جانچ پڑتال سے مستقبل میں اس کی یادداشت کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔تو آپ بھی فٹ اور اسمارٹ رہیے تا کہ عمر کے ساتھ صحت اور یادداشت بھی سلامت رہے۔