گوجرانوالہ ، گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے تایا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے۔ طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا

پیر 25 نومبر 2013 16:32

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25نومبر 2013ء) گوجرانوالہ میں گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے تایا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے۔ طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نواحی گاوٴں کلیئر کا رہائشی بختیار احمد اپنے سات سالہ بھتیجے عبداللہ کے ساتھ واپس اپنے گاوٴں جا رہا تھا جی ٹی روڈ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں اوور ہیڈ برج سے اترتے ہی دونوں کے گلے پر دھاتی ڈور پھر گئی جس سے تایا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :