وادی نیلم میں نمونیا نے وبائی شکل اختیار کر لی ہسپتالوں میں ادویات ناپید شیر خوار بچے سب سے زیادہ متاثر

منگل 26 نومبر 2013 17:06

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26نومبر 2013ء) وادی نیلم میں نمونیا نے وبائی شکل اختیار کر لی ہسپتالوں میں ادویات ناپید شیر خوار بچے سب سے زیادہ متاثر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم نے سردی میں شدت کی وجہ سے بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں نزلہ زکام کھانسی نمونیا نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نام کی کوئی چیز نہیں ہے ڈاکٹرز دیگر طبی عملہ سیاستدانوں کے پروٹوکول میں مصروف نظر آتا ہے عوام بازاروں سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں ڈاکٹرز بھی مریضوں کے چیک اپ کے بجائے گھروں میں بیٹھے تنخوائیں وصول کر رہے عوامی حلقوں نے حکومت سے وادی نیلم کے ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔