کراچی،پولیو مہم کی سیکیورٹی بھی وزیراعظم کو دے دی گئی،وی آئی پی موومنٹ کے باعث پولیو مہم کو جاری نہیں رکھا جاسکتا،ڈپٹی کمشنرایسٹ

منگل 26 نومبر 2013 18:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2013ء) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی کراچی آمد پر سیکیورٹی اہلکار پولیو رضاکاروں کو سیکیورٹی فراہم نہ کرسکے، جس کے باعث ضلع غربی میں جاری پولیو مہم تعطل کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

کراچی میں سہ روزہ انسداد پولیومہم کے دوران رضاکاروں کوتحفظ فراہم کرنے کیلیے پولیس کی20فیصد نفری مختص کی گئی تھی یہ نفری پولیو رضا کاروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاکربچوں کوپولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کی حفاظت کرتی تھی مگر وزیراعظم میاں نواز شریف کی کراچی میں آمد کے باعث یہ سیکورٹی اہلکار انکی حفاظت پر مامور ہوگئے ہیں جس کے باعث ضلع غربی میں جاری سہ روزہ پولیو مہم تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔

ادھر ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے مطابق وی آئی پی موومنٹ کے باعث پولیو مہم کو جاری نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :