پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2300 سے تجاوز کرگئی

بدھ 27 نومبر 2013 11:41

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27نومبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2300 سے تجاوز کر گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ان میں سے 17 کا تعلق لاہور جبکہ 7 کا راولپنڈی سے ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں اکثریت کا تعلق لاہور سے ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کل حکم نامہ جاری کیا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ صحت ڈینگی سے ہلاکتوں پرقابو پانے میں ناکامی کا نوٹس لیں جبکہ عدالت نے 3 دسمبر تک جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :