میرپور‘تھیلا سیمیا کے مرض میں مبتلا زینب شفیق دختر شفیق زندگی کی بازی ہار گئی، مریضہ کو کشمیر بلڈ بینک کی طرف سے مہینہ میں دو مرتبہ بروقت خون کی فراہمی کی جاری تھی لیکن جانبر نہ ہو سکی

بدھ 27 نومبر 2013 17:10

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27نومبر 2013ء)تھیلا سیمیا کے مرض میں مبتلا زینب شفیق دختر شفیق احمد گاؤں بلوارہ جاتلاں ضلع میرپور زندگی کی بازی ہار گئی۔ مریضہ بی ۔نیگٹو گروپ کی حامل تھی جسے کشمیر بلڈ بینک کی جانب سے مفت خون فراہم کیا جاتا تھا مریضہ کو کشمیر بلڈ بینک کی طرف سے مہینہ میں دو مرتبہ بروقت خون کی فراہمی کی جاری تھی تاہم وہ چند دن پہلے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔

تفصیلات کے مطابق بلوارہ جاتلاں کی رہائشی زینب شفیق جس کی عمر پانچ سال تھی وہ جان لیوا بیماری تھیلا سیمیا کے مرض میں مبتلا تھی جسے کشمیر بلڈ بینک کے رابطہ میں لایا گیا اور اسے چار سال سے کشمیر بلڈ بینک کی طرف سے مسلسل تعاون حاصل رہا ۔ادھر مریضہ کے والدین نے کشمیر بلڈ بینک کے حوالہ سے کہاکہ کشمیر بلڈ بینک نے ہمیں بے مثال اور ناقابل فراموش سپورٹ کیا ادارہ کی طرف سے مریضہ کو بروقت خون کی فراہمی کی جاتی رہی جسے ہم ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھیں گے ادھر کشمیر بلڈ بینک کے مرکزی صدر محمد عظیم خان نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ تھیلا سیمیا میں مبتلاس مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ اس مرض میں مبتلا بچے ایک نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

عظیم خان نے کہاکہ کشمیر بلڈ بینک اس مرض میں مبتلا بچوں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچائے گا، حکومت کو چاہیے کہ وہ سرکاری سطح پر ہم سے تعاون کرے تاکہ کشمیر بلڈ بینک بہتر طور پر اپنا کام کر سکے۔