سندھ کی شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہوتے ہی چینی کی قیمت میں کمی ہوگئی ، ہول سیل کے بعد ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 5روپے کمی کے بعد 55روپے فی کلو ہوگئی، مقامی شوگر ملوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دیا گیا 50ہزار ٹن کا جاری کردہ ٹینڈر 9 دسمبر کو کھولا جائیگا ، ٹی سی پی حکام

بدھ 27 نومبر 2013 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2013ء) سندھ کے شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہوتے ہی چینی کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ کراچی میں ہول سیل کے بعد ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 5روپے کمی کے بعد 55روپے فی کلو ہوگئی۔ سندھ کے شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع ہونے کا چینی کی قیمت پر اثر پڑا کراچی میں ہول سیل اور ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہول سیلرز کے مطابق ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت 56 روپے سے کم ہوکر 52 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ کراچی ریٹیلرز کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ چند دن میں ریٹیل سطح چینی کی قیمت 5روپے کم ہوکر 55 روپے کلو کی سطح پر آپہنچی ہے جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ادھر ٹی سی پی حکام نے بتایا کہ مقامی شوگر ملوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دیا گیا 50ہزار ٹن کا جاری کردہ ٹینڈر 9 دسمبر کو کھولا جائے گا جبکہ مزید ایک لاکھ ٹن چینی کا ٹینڈر بھی آئندہ ماہ ہی جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :