رواں سال جنوری سے اب تک صوبہ سندھ میں ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد30 ہوگئی

بدھ 27 نومبر 2013 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2013ء) ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال اب تک سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث مجموعی طور پر چار ہزار نو سو سے زائد ڈینگی پازیٹو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹھارہ نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اندرون سندھ میں ڈینگی پازیٹو کی تعداد چھ سو پینتیس رپورٹ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق سندھ بھر میں مجموعی طور پر پندرہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں تاہم سندھ بھر کے نجی اسپتالوں کی جانب سے ڈینگی کیس رپورٹ ہونے یا ڈینگی کے باعث موت واقع ہونے کی صورتحال سے حکومت سندھ کے ڈینگی سیل کو آگاہ نہیں کیا جاتا ہے، ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق تمام نجی اسپتالوں کو ایک مرتبہ پھر یادہانی کے خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :