آرمی چیف نے سی ایم ایچ میں نئے جدید شعبہ بیرونی مریضاں، حادثات و ایمرجنسی اور تشخیصی بلاکس کا افتتاح کردیا ،دونوں ہسپتال جڑواں شہروں کے فوجی اور سویلین حضرات کی طبی ضروریات پوری کریں گے

بدھ 27 نومبر 2013 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2013ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدھ کو یہاں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں تعمیر کئے گئے نئے جدید شعبہ بیرونی مریضاں، حادثات و ایمرجنسی اور تشخیصی بلاکس کا افتتاح کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملٹری اور کمائنڈی ملٹری ہسپتال کے نئے بلاکس کا تصور 2011ء میں دیا گیا تھا جن کا سنگ بنیاد اپریل 2012ء میں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں ہسپتال جڑواں شہروں کے فوجی اور سویلین حضرات کی طبی ضروریات پوری کریں گے۔ 2500 بستروں پر مشتمل سی ایم ایچ اور ملٹری ہسپتال راولپنڈی کی تکمیل 2014ء میں ہو گی جن کا شمار ایشیاء کے بہترین ہسپتالوں میں ہو گا۔ او پی ڈی کی اضافی استعداد اور جدید طبی آلات کے باعث یومیہ 6 ہزار مریضوں کا علاج معالجہ ہو سکے گا۔ تشخیصی مرکز میں سالانہ دو لاکھ مریضوں کے امراض کی تشخیص ہو سکے گی۔ اسی طرح ایمرجنسی مریضوں کے علاج معالجہ کی استعداد میں بھی اضافہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :