بھارت میں کرکٹ کا ایک اور شیدائی اپنی ٹیم کی شکست پر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

اتوار 25 مارچ 2007 15:47

پٹنہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25 مارچ 2007) بھارت میں کرکٹ کا ایک او ر شیدائی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی شکست کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر پٹنہ کے ضلع گایا میں کرکٹ کا ایک اور شیدائی ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی شکست کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ واقعے کے بعد کرکٹ ٹیم کی شکست کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بھی ایک 17سالہ نوجوان ضلع سمتی پور میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی شکست کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ واضح رے کہ ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت بھر میں کرکٹ ٹیم کے خلاف شدید مظاہرے جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :