سپیکرقومی اسمبلی کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،پارلیمانی کانفرنس میں تعاون کی یقین دہانی، کانفرنس میں اب تک چار ملکوں کے سپیکروں اور 10ملکوں کے ڈپٹی سپیکروں نے شرکت کی تصدیق کر دی ،نیئرحسین بخاری

جمعرات 28 نومبر 2013 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر۔2013ء) ایشیائی ممالک کی پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی پارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس سلسلے میں چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کی اور انہیں اپنے بھر پور تعاوٴن کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ نے بتایا کہ کانفرنس میں اب تک چار ملکوں کے سپیکروں اور 10ملکوں کے ڈپٹی سپیکروں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ان ملکوں میں سعوی عرب ، شام ، اعراق، کویت ، ملائشیاء ، افغانستان ، سری لنکا ، کوریا، فلسطین ، چین ،اردن اور قازقستان شامل ہیں ان کے علاوہ انڈونیشیاء ، کمبوڈیا ، ایران ، لیبنان ، فلپائن ، روس ، تھائی لینڈ اور ترکی سے بھی پارلیمانی وفود نے شرکت کی تصدیق کی ہے مجموعی طور پر اب تک 25ملکوں کے 177مندوبین نے شرکت کی تصدیق کی ہے ۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کانفرنس کی کاروائی براہ راست نیٹ پر جاری کرنے کی کاروائی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔