وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سختی سے نوٹس لے لیا ، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے ، فوری واپس لیا جانا چاہیے ، وزیر اعظم کی ہدایت ،دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، وزیر اعظم کا بیان

جمعہ 29 نومبر 2013 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29نومبر 2013ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے اور اسے فوری واپس لیا جانا چاہیے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بڑھائی گئی قیمتیں فوری واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے ملک بھر میں دواوں کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا،وزیراعظم نواز شریف نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن فوری ختم کر کے قیمتیں پرانی سطح پر برقرار رکھی جائیں۔ وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :