کراچی ، ڈاکو مکان میں گھس گئے ، فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ،زخمیوں کی شناخت جیون اور سلیم کے نام سے ہوئی ،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا

جمعہ 29 نومبر 2013 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29نومبر 2013ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں مکان میں گھس کر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے سے متصل تیسر ٹاؤن میں رات گئے ایک مکان میں مسلح ڈاکو واردت کررہے تھے کہ گھر کے رہائشی جاگ گئے اور ملزمان سے مزاحمت شروع کی جس پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت جیون اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :