پشاور ، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ،دو سرا زخمی

ہفتہ 30 نومبر 2013 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2013ء) پشاور میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے،پشاور میں تھانہ بھانا ماڑی کے علاقے بہادر کلے میں انسداد پولیو مہم کیدوران شدت پسندوں نے فائرنگ کردی،فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا،جاں بحق اور زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے شدت پسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔