پشاور،بہادرکلے میں پولیو ٹیم پر نامعلوم شدت پسندوں کاحملہ،پولیس اہلکار جاں بحق،شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاورمیں اداکردی گئی ،میت آبائی علاقے کوروانہ۔ تفصیلی خبر

ہفتہ 30 نومبر 2013 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2013ء) پشاور کوہاٹ روڈ پر واقع بہادر کلے میں پولیو ٹیم پر نا معلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق پولیو ٹیم بھانہ ماڑی کے علاقے بہادر کلے میں معمول کی مہم پر تھی کہ اس دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور ذاکر نامی ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کوہاٹ روڈ کے کئی نواحی علاقوں میں اس سے پہلے بھی پولیو ٹیموں پر حملے ہو چکے ہیں جس کے باعث کئی علاقوں میں پولیو مہم معطل کر دی گئی ۔ بھا نہ ماڑی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حملہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکا رکی نمازجنازہ پولیس لائن پشاورمیں ادا کردی گئی ہے۔