پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈزکے خلاف عالمی دن منایا گیا ،دنیا میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد 33.4 ملین ہے،2.7 ملین نئے مریض شامل ہیں ، عالمی ادارہ صحت

اتوار 1 دسمبر 2013 15:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2013ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈزکے خلاف اتوار کو عالمی دن منایا گیاعالمی دن منانے کا بنیادی مقصد ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں عوام میں شعور اجاگرکرنا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈزکے خلاف اتوار کو عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں ایڈزکنٹرول پروگرام سمیت دیگر غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے انسداد ایڈز واک کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس مرض سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار سمیت مختلف تقریبات منعقد کی گئیں عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمارکے مطابق اس وقت دنیا میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد 33.4 ملین ہے جن میں سے2.7 ملین نئے مریض شامل ہیں جبکہ ایک سال کے دوران ایڈز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ملین ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کے حوالے سے لوگوں میں شعور اور آگاہی کی فراہمی سے مرض پر قابو پایا جا سکتاہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :