خیبرایجنسی ، قبائلی علاقوں میں 3 روزہ پولیو مہم ملتوی کردی گئی

اتوار 1 دسمبر 2013 15:58

خیبر ا یجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2013ء) خیبرایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں میں شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

پشاور میں ایک بار پھر پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا گیا فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :