آرمینیا کے وزیر اعظم55 سال کی عمر میں دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے

اتوار 25 مارچ 2007 21:37

آرمینیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2007ء ) آرمینیا کے وزیر اعظم اینڈرینک مارگیرین دل کا دورہ پڑنے 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ اینڈرینک مارگیرین مئی 2000ء میں وزیراعظم بنے تھے،انہیں اکتوبر 1999ء میں سیاسی کشیدگی کے بعد اس وقت نامزد کیا گیا تھا جب مسلح حملے میں اس وقت کے وزیراعظم ویزگن شرکسن سمیت 8 سیاست دان مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگواران میں بیوہ، دو لڑکیاں اور ایک لڑکے کو چھوڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :