بھارت ، ایک اور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، چار دن گزرنے کے بعد بھی طبی معائنہ نہ ہوسکا ،لڑکی نے پولیس سے رجوع کرلیا ، پولیس والے چار وز تک ہسپتالوں میں لے کر پھرتے رہے ، پورے معاملے کی تفتیش کی جائے گی ، غفلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ،وزیر صحت ، میڈیکل چیک اپ میں تاخیر ہوئی تو جنسی زیادتی کے ثبوت کمزور پڑ جائیں گے ،طبی ماہرین

پیر 2 دسمبر 2013 14:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 دسمبر 2013ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک اور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ، متاثرہ لڑکی کا چاردن گزرنے کے بعد بھی طبی معائنہ نہ ہو سکا غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گاوٴں بلاسپر کی رہائشی 16 سالہ پیڑتا سے 14 دن تک اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی لڑکی نے واقعے کے خلاف پولیس سے رجوع کیا اور اب پولیس اسے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال لے جا رہی ہے اور سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کبھی عدالت کی پیشی میں مصروف ہونے اور کبھی ڈیوٹی کا وقت مکمل ہونے کی وجہ سے طبی معائنہ کرنے سے انکارکررہے ہیں ریاست کے وزیر صحت نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جائے گی اور غفلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

دوسری طرف طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ میں اگر تاخیر ہوئی تو جنسی زیادتی کے ثبوت کمزور پڑ جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 16 سال کی اس قبائلی لڑکی کا اغوا اس کے پڑوسی گاوٴں کے چار نوجوانوں نے 15 نومبر کو کیا تھا۔چاروں اسے دوسرے گاوٴں لے گئے اور یرغمال بنا کر رکھا، جہاں اس کے ساتھ یہ واردات ہوئی۔پیڑتا کسی طرح وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور اس نے اہل خانہ کے ساتھ تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔پیڑتا کی شکایت پر پولیس نے اس معاملے میں ہوللا سونی، دیویندر شرما، پرمود یادو اور سلام انصاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :