مرد ڈاکٹر مردہ خواتین کا پوسٹ مارٹم نہ کریں، شیخ عبدالعزیز،مسلمان کے جسم کی حرمت موت کے بعد بھی یکساں رہی ہے، خاتون میت کو جیسے خواتین غسل دیتی ہیں اسی طرح پوسٹمارٹم بھی خواتین ہی کریں،سعودی مفتی اعظم،مملکت کے تمام علاقوں میں وزارت صحت کے دفاتر کو اس بار ے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، نائب سیکرٹری وزارت صحت

پیر 2 دسمبر 2013 19:09

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2013ء) سعودی مفتی اعظم نے سعودی وزارت صحت سے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مملکت میں مرد ڈاکٹر مردہ خواتین کا پوسٹ مارٹم نہ کریں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ کے خط پر یہ حکم جاری کیا کہ موت کے بعد خواتین کی لاشوں کا پوسٹمارٹم صرف خواتین ڈاکٹرز ہی کریں۔

(جاری ہے)

مفتی شیخ عبدالعزیز نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مسلمان کے جسم کی حرمت یکساں رہتی ہے چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کسی خاتون کی میت کو خواتین ہی غسل دیتی ہیں اسی طرح کسی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی صرف خواتین کو ہی کرنا چاہئے۔ سعودی وزارتِ صحت کے نائب سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز محمد الحمیدی نے کہا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں وزارت صحت کے دفاتر کو اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :