پشاور،صوبائی وزیرصحت کادورہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال،پانچ ایکو مشینوں میں سے چار کے خراب ہونے پر شدید برہمی کا اظہار

پیر 2 دسمبر 2013 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2013ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے کارڈیالوجی وارڈ کا اچانک دورہ کیا انہوں نے کل پانچ ایکو مشینوں میں سے چار کے خراب ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو ایل آر ایچ سے وضاحت طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ ایکو کی کل پانچ مشینوں میں سے چار کا گزشتہ آٹھ ماہ سے خراب ہونا اور ہسپتال انتظامیہ کا خاموش رہنا انتہائی قابل افسوس اور سنگین جرم ہے جس کی فوری تحقیقات ہوں گی ۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ غریب مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ ، انتظامیہ کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کریں ۔

متعلقہ عنوان :