مریدکے‘گیسٹرو کی بیماری سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

پیر 2 دسمبر 2013 23:16

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2013ء) مریدکے گیسٹرو کی بیماری سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے شہر اور گردو نواح کا سرکاری پینے کا پانی محکمہ ماحولیات کئی سال قبل مضر صحت قرار دے چکا ہے اس کے باوجود بھی شہریوں کو پینے کے صاف پانی کیلئے موٴثر اقدامات نہیں کئے گئے کئی گلیوں اور بازاروں میں سرکاری پینے کا پانی میں آلودگی آرہی ہے اور گٹروں کا ملاہوا پانی آرہا ہے جس کی وجہ سے آئے دن پیٹ اور جلد کی امراض پھوٹ پڑتی ہیں گزشتہ روز نوجوان سید مجاہد علی اور نور بی بی گیسٹرو کی بیماری کے باعث جاں بحق ہو گئے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او شیخوپورہ سے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔