پنجاب میں مزید 28افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

منگل 3 دسمبر 2013 12:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 دسمبر 2013ء) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 28افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد2ہزار447ہوگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 6اورلاہور میں19افرادڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے۔صوبے میں اب تک ڈینگی کے دو ہزار 357 کنفرم مریض صحت یابی کے بعد اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کومفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :