پاکستان میں 23 لاکھ 40 ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم

جمعرات 5 دسمبر 2013 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 دسمبر 2013ء) عالمی ادارہ صحت نے تین روزہ پولیو مہم کی رپورٹ جاری کر دی۔ قومی پولیو مہم میں 23 لاکھ 40 ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم رہے۔ سنتالیس ہزار خاندانوں نے پولیو کے قطرے پلانے سے بھی انکار کیا۔ قومی ادارہ صحت نے نومبر 2013 کی پولیو مہم کی رپورٹ میڈیا کو پیش کر دی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب میں عالمی ادارہ صحت کے ماہر نے انکشاف کیا کہ تین روزہ مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 24 ہزار 968 ، سندھ میں 14 ہزار 978 ، بلوچستان میں 5 ہزار 68 اور پنجاب میں 910 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔ قومی ادارہ صحت نے پولیو مہم کی کوالٹی کے 172 میں سے 48 نمونوں کو فیل قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :