خشک میوہ جات کا استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے ‘حکماء

جمعرات 5 دسمبر 2013 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 دسمبر 2013ء)علاج بالغذاء دنیا بھر میں بڑی تیزی سے فروغ پارہا ہے ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غیر صحت مندانہ خوراک کے مقابلے میں سخت چھلکوں والے گری دارمیوے انسانی صحت کیلئے مفید ہیں،خاص طور پران کا استعمال زیادہ کولیسٹرول اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے‘سیرل کینڈل کے مطابق نٹس یا بادام ، اخروٹ ، پستہ وغیرہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مفیدہیں۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین غذائیت حکیم سید عارف رحیم ، حکیم محمد افضل میو، حکیم غلام فرید میرنے ایک مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق سخت چھلکوں والے گری دار میووں سے خاص طور پر شوگریا ذیابیطس کا کنٹرول موئثر ہے ان کے باقاعدہ استعمال سے خون میں شکر کی مقدار اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا ممکن ہے ، نٹس یقینی طور پر ہائی کیلوری فوڈ خیال کیے جاتے ہیں اس مناسبت سے محققین نے مختلف مریضوں کو ان کے ناشتے میں شامل نشاستہ دار یا کاربو ہائیڈریٹس کی جگہ آدھے چائے کے کپ کے برابرنٹس کو شامل کیا، ناشتے میں شامل نٹس کا وزن دو اونس رکھا گیا اور اس سے حاصل ہونے والی کیلوریز کی تعداد ساڑھے چارسو بنتی ہے ،اگلے تین مہینوں کے بعد ان مریضوں کے خون کے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ ان میں پہلے سے موجود کولیسٹرول اور شوگر کی سطح خاصی کم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشورہ دیا کہ شوگر کے مریضوں کو اگر خوراک کے ساتھ نجاتِ شوگر کیپسول کا استعمال کرایا جائے تو شوگر کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔