عالمی ادارہ صحت نے تین روزہ پولیو مہم کی رپورٹ جاری کر دی، مہم میں23 لاکھ 40ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم ،47ہزار خاندانوں کا بچوں کو قطرے پلانے سے انکار

جمعرات 5 دسمبر 2013 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 دسمبر 2013ء) عالمی ادارہ صحت نے تین روزہ پولیو مہم کی رپورٹ جاری کر دی ، قومی پولیو مہم میں 23 لاکھ 40 ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم رہے ،47ہزار خاندانوں نے پولیو کے قطرے پلانے سے بھی انکار کیا۔قومی ادارہ صحت نے نومبر 2013 کی پولیو مہم کی رپورٹ میڈیا کو پیش کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہر نے انکشاف کیا کہ تین روزہ مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 24 ہزار 968 ، سندھ میں 14 ہزار 978 ، بلوچستان میں 5 ہزار 68 اور پنجاب میں 910 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔ قومی ادارہ صحت نے پولیو مہم کی کوالٹی کے 172 میں سے 48 نمونوں کو فیل قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :