پشاور سے اغوا کئے گئے ڈاکٹر امجد تقویم کو بازیاب نہ کرایا جا سکا،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال ، مریضوں کا شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 5 دسمبر 2013 17:11

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 دسمبر 2013ء) صوبائی دارالحکومت پشاور سے اغوا کیے گئے ڈاکٹر امجد تقویم کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینئر ڈاکٹرامجد تقویم کو پشاور کے علاقے حیات آباد سے دو روز اغوا کیا گیا تھااغوا کے خلاف لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اوپی ڈی، آپریشن تھیٹرز اور وارڈز کا بائیکاٹ کیا۔

صرف ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو دیکھا جارہا ہے ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ مایوس لوٹ رہے ہیں۔ڈاکٹروں نے ڈاکٹر امجد تقویم کی عدم بازیابی کی صورت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور جمعے سے صوبے کے اسپتالوں اور نجی کلینکس میں بھی ہڑتال کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :