(ن) لیگ کے تمام کارکن صدر جماعت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد ہیں،مزمل حسین چوہدری ، میرپور میں کامیاب جلسہ کے بعد مخالفین کی نیندیں اُڑ گئی ہیں ،کارکن صدر جماعت کیساتھ ہیں ،ہر کال پر لبیک کہتے ہیں ، اجلاس سے خطاب

جمعہ 6 دسمبر 2013 14:50

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 دسمبر 2013ء) مسلم لیگ (ن) سٹی میرپور کے سینئر نائب صدر مزمل حسین چوہدری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن صدر جماعت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد ہیں میرپور میں کامیاب جلسہ کے بعد مخالفین کی نیندیں اُڑ گئی ہیں کارکن صدر جماعت کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر کال پر لبیک کہتے ہیں وزیراعظم پاکستان نے موجودہ حکومت کو ایک اور موقع دیا ہے کہ وہ کرپشن پر قابو پائے اور میرٹ کی پامالی کاسلسلہ ترک کرے اور آزادخطہ کے عوام کو سہولیات فراہم کرے 12دسمبر غازی کشمیر کی برسی انتہائی عقیدت واحترام اور جوش وجذبے کیساتھ منائینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا حالیہ دورہ اس لحاظ سے بھی خوش آئند ہے کہ اس سے ریاست کی تعمیر وترقی میں مزید اضافہ ہوگا اور وزیر اعظم پاکستان کا دورہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ایک بڑا بریک تھرو ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم محمد نوازشریف کا چھ ماہ میں تیسرا دورہ آزادکشمیر ،پاکستان اور کشمیر کے نظریاتی رشتوں کی مضبوطی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزمل حسین چوہدری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے چالیس رکنی وفد سے ملاقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے موجودہ حکومت نے اگر کرپشن اور میرٹ کی پامالی کاسلسلہ ترک نہ کیا توبہت جلد اس حکومت کوچلتا کریں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے کشمیری عوام کیساتھ پاکستان کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا جس سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :