سینئر ڈاکٹر امجد تقویم بازیاب نہ ہوسکے ، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا ،مریضوں کومشکلات کا سامنا ،ڈاکٹر امجد تقویم کی عدم بازیابی کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلا دیا جائے گا ،ڈاکٹروں کا انتباہ

جمعہ 6 دسمبر 2013 16:46

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 دسمبر 2013ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں سینئر ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کے خلاف شہر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد تقویم کو منگل کی شب نامعلوم افراد نے حیات آباد سے اغواء کیا تھا لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی اور دیگر وارڈز میں مریضوں کا چیک اپ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی دیتے رہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد تقویم کی عدم بازیابی کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :