پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 20افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ،مجموعی تعداد 2ہزار 533 تک جا پہنچی ،ابتک مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں سے 2ہزار 449متاثرہ افراد صحت یاب ہوکر گھروں میں جاچکے ہیں ‘ ترجمان محکمہ صحت پنجاب

ہفتہ 7 دسمبر 2013 15:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 دسمبر 2013ء) ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ، پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 20افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، رواں برس متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 533 تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام ٹاؤنز میں ٹیموں کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں لاہور سے 18،خانیوال اور راولپنڈی سے 1-1 مریض شامل ہیں۔رواں برس متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2ہزار 533تک پہنچ گئی ہے ۔ابتک مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں سے 2ہزار 449متاثرہ افراد صحت یاب ہوکر گھروں میں جاچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :