پنجاب،ڈینگی کے 9مریض سامنے آ گئے،مجموعی تعداد2558تک پہنچ گئی

پیر 9 دسمبر 2013 11:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 دسمبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کے مزید نو نئے مریض سامنے آ گئے،آٹھ مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ سردی کے باعث ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔لاہور کے علاوہ دیگر تمام شہروں میں مریض نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں ڈینگی کے آٹھ مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ایک مریض کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔پنجاب میں رواں سال مجموعی طور پر دو ہزار پانچ سو اٹھاون افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ سردی بڑھنے پر آئندہ چند دن میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید کمی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :