انڈونیشیا میں برڈ فلو وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک

منگل 27 مارچ 2007 11:39

جکارتا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27 مارچ 2007) انڈونیشیا میں برڈ فلو وائرس سے متاثرہ دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں برڈ فلو وائرس سے متاثرہ ایک لڑکا اور 22 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کی وزارت صحت نے بتا یا کہ ٹیسٹ میں دونوں مریضوں میں ایچ فائیو این ون وائرس پایا گیا۔ انڈونیشیا میں برڈ فلو وائرس کے شکار افراد کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :